تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو فوری بلا لیا

وزیراعظم عمران خان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے پارٹی رہنماؤں کو بنی گلالہ بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات ہو گی۔

وزیراعظم کی کراچی سے واپسی پر بنی گالہ میں اجلاس ہو گا جس میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔ وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال ، پنجاب اور مرکز میں اپوزیشن کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے آج شہر قائد میں اپوزیشن کو زبردست جواب دینے کے لیے بھرپور دن گزارا، وزیر اعظم جب گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کر رہے تھے، تو سندھ میں اپنی حکمت عملی سے متعلق بات چیت کے ساتھ ساتھ ان کے آپس میں ایک دل چسپ مکالمہ بھی ہوا۔

وزیر اعظم نے اراکین سے کہا میں رمضان میں اور عید کے بعد اندرون سندھ جاؤں گا، آپ سب مخالفین کے آگے ڈٹ کر کھڑے رہیں، وزیر اعظم کے اراکین کو دیے گئے اس پیغام کے جواب میں انھوں نے کہا ‘وزیر اعظم صاحب، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -