اشتہار

دلہن کے ’بائیں ہاتھ‘ سے کھانا کھانے پر دلہے کا حیران کُن اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جس میں معمولی بات پر کبھی دلہن تو کبھی دلہے کی جانب سے شادی سے انکار کردیا جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ ریاست کرناٹک میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں دلہن اور دلہا والے نہایت خوشگوار موڈ میں شادی کی رسومات ادا کررہے تھے۔

شادی کی رسومات ادا کرنے کے بعد کھانا کھلا جس میں بدنظمی ہوگئی اور دلہے نے شادی سے ہی انکار کردیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا اور دلہن کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران دلہے کی نظر دلہن پر پڑی جو بائیں ہاتھ سے کھانا کرہی تھی جو اسے ناگوار گزرا۔

دلہے نے دلہن کے بائیں ہاتھ سے کھانا کھانے پر فوری شادی سے انکار کردیا جس کے بعد اس کے گھر والوں نے بھی اس کی حمایت کی اور بارات واپس لے جانے لگے۔

اس صورتحال پر دلہن کے والد نے پولیس کو بلایا جس کے بعد دلہا کے والدین گفتگو کرنے پر راضی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لڑکی والوں نے معاملے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دراصل لڑکی کے سیدھے ہاتھ پر چوٹ لگی ہے جس کے سبب وہ اسے سیدھے ہاتھ سے کھانا کھانے میں مشکل پیش آرہی تھی۔

بعدازاں دلہن کے گھر والوں کی جانب سے وضاحت ملنے کے بعد دلہا اور اس کے گھر والے شادی پر راضی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں