اشتہار

پیٹ کمنز کی پچ پر ’ہتھوڑے‘ مارنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالیے، پاکستان کو جیت کے لیے مزید 314 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو جیت کے لیے آٹھ وکیں لینا ہوں گی۔

بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 102 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، بابر اعظم کی اننگز میں 12 چوکے شامل تھے۔

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پچ ہر ہتھوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹ کمنز ایک ہتھوڑا اٹھائے کریز کے قریب پچ کو مار رہے ہیں اور ان کے قریب میں امپائر سمیت دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ پیٹ کمنز پچ کو اس لیے کھودنے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیونکہ جب بولر بولنگ کروانے کریز کے قریب پہنچتا ہے تو سخت مٹی کی وجہ سے اس کا پاؤں پھسل سکتا ہے ۔

تاہم کریز والی جگہ کو ہموار بنانے کیلئے کمنز پچ کے کچھ حصے کو ہتھوڑے کے مدد سے کھود رہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں