تازہ ترین

میرب علی کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے صنف آہن سے اداکاری کا آغاز کرنے والی ماڈل و اداکارہ میرب علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ماڈل و اداکارہ میرب علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گلابی رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’گرمیوں کا استقبال۔‘

میرب نے یہ تصاویر چند گھنٹوں قبل شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ میرب علی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے صنف آہن میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن پروفیشنل کیریئر کا آغاز ملک سے ہی کیا اور انہیں یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔

میرب علی نے بتایا تھا کہ انہوں نے 2016 میں محض 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی تھی اور سب سے پہلے گلوکار سجاد علی کے گانے میں پرفارمنس دی تھی۔

Comments

- Advertisement -