اشتہار

قومی اسمبلی اجلاس کے خصوصی انتظامات: ارکان پر اہم پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی کے غیرمعمولی اجلاس سے متعلق ارکان کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں ایم این ایز، وزرا کے سیکورٹی گارڈز اور ذاتی عملے کو ساتھ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اراکین مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے پابندہوں گے اور ایم این ایز کو شٹل سروس کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچایا جائے گا۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی سیشن میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ اجلاس کیلئےسیکورٹی کےخصوصی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خصوصی انتظامات کا مقصد ایم این ایز کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانا ہے۔ دوران اجلاس پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر بھاری نفری تعینات رہے گی اور غیرمتعلقہ افراد کے ریڈزون میں داخلے پر سخت پابندی ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اہم اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کے لیے سیکریٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آرڈر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی، اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کو منعقد کرانے کے لیے تحریک منظور ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں