اشتہار

رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویتی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق ایک بیان جاری کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق تمام اسلام ممالک میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز 3 اپریل بروز اتوار سے ہوگا، یہ اعلان کویت کے ماہر فلکیات عادل السعدون نے کیا ہے، اس سے قبل کویتی ماہرین نے بروز ہفتہ 2 اپریل سے ماہ رمضان کے آغاز کا بیان جاری کیا تھا۔

ماہر فلکیات نے کہا کہ رمضان کا چاند دو اپریل ہفتے کے روز عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جس پر کویت کی وزارت انصاف نے شہریوں سے درخواست کی ہے وہ ہلال کا نظارہ کریں اور رویت کمیٹی کو شہادتیں جمع کروائیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ شریعہ رویت بورڈ کا اجلاس یکم اپریل بمطابق 29 شعبان بروز جمعہ ہوگا جب کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہفتے کی شام ساڑھے چھ بجے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں