اشتہار

رمضان المبارک میں کب ٹریفک چالان نہیں ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز چیمہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار سے 2 گھنٹے قبل کسی کا چالان نہیں کیا جائیگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار سے 2 گھنٹے قبل کسی گاڑی سوار کا چالان نہیں کیا جائیگا۔

جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ رمضان المبارک میں ٹریفک بحال رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے اور ٹریفک بحال رکھنے کیلئے تمام پوائنٹس پر اہلکار تعینات ہونگے۔

- Advertisement -

احمد چیمہ نے مزید بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلیے ٹریفک پولیس کا خصوصی یونٹ تشکیل دے دیا گیا ہے جو افطار کے بعد سےسحری تک فرائض انجام دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں