اشتہار

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل بروز اتوار 3 اپریل کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔

پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر میں کل سے ماہ رمضان کی ابتدا کا اعلان کیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور دیگر علاقوں سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد زونل کمیٹی کے اراکین نے مرکزی کمیٹی کو رپورٹ جمع کرائی جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر نے رمضان المبارک 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ایک بار پھر ہم وحدت کی طرف جارہے ہیں کیونکہ رواں سال بھی ایک ساتھ رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے اور کل پورے ملک میں ایک ساتھ روزہ رکھا جائے گا۔

اس سے قبل لاہور اور کراچی کی زونل کمیٹی کے ارکان نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں