تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

عرفان خان نے موت سے قبل بیٹے سے معافی کیوں مانگی؟

بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی اپنی موت سے قبل بڑے بیٹے بابیل خان سے معافی مانگنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابیل خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے والد عرفان خان کے آخری دنوں میں ان کے بچپن میں اسکول کے ڈراموں میں شرکت نہ کرنے پر سوال کیا تھا۔

بابیل خان نے کہا کہ ان کے والد کے انتقال سے پہلے یہ ان کی آخری بات چیت میں سے ایک تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کی زندگی کے آخری دن تھے، میں ان کے پاس گیا اور ان سے سوال کیا کہ آپ میرے اسکول کے ڈراموں میں شرکت کیوں نہیں کرتے تھے؟

بابیل خان نے کہا کہ میرے سوال پر والد نے مجھ سے پوچھا کہ آپ ابھی تک اس پر پھنسے ہوئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد والد نے آنکھوں میں آنسو لیے مجھ سے معذرت کی اور کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں آپ کے اسکول کے ڈراموں میں شرکت نہیں کرسکا۔

مزید پڑھیں: عرفان خان کی اہلیہ نے انہیں کس بات پر معاف کیا؟

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان 29 اپریل 2020 میں کولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

عرفان خان نے اپنے فلمی کیریئر میں بالی ووڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پیکو، مقبول، حاصل اور پن سنگ تومر جیسی کامیاب فلمیں بھی شامل ہیں۔

ان کی ہالی ووڈ فلموں میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ اسپائیڈرمین شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -