اشتہار

میرے دور میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا: عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے اعزاز میں منعقد الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دور میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا، ذاتی تشہیر کا قائل ہوں نہ کبھی کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سی ایم آفس، پولیس اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ جائز کام کیے، میرٹ کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے، اللہ تعالیٰ کے ساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہوں۔ کسی کو کبھی بھی غلط کام کا نہیں کہا، ضمیر مطمئن ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دور میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا، ذاتی تشہیر کا قائل ہوں نہ کبھی کی، خاموشی سے کام کرنے کا عادی ہوں۔ مشکل فیصلے کرنے سے کبھی نہیں گھبرایا۔

انہوں نے کہا کہ نیک نیتی سےعوام کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کی، عوام کے بہترین مفاد میں خود استعفیٰ دیا۔ عمران خان نے جو فیصلہ کیا اس کی تائید اور حمایت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں