اشتہار

حرا مانی مرحوم والد کو یاد کرکے افسردہ ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی رمضان المبارک میں مرحوم والد کو یاد کرکے افسردہ ہوگئیں۔

اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ساحل کی ایک سنسان منظر کی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارک باد دی۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ابو کے بغیر یہ میرا پہلا رمضان ہے۔‘

- Advertisement -

حرا مانی نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کے والد سید فرخ جمال کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘ پوسٹ کے آخر میں حرا مانی نے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے تھے، ان کے والد کی انتقال کی اطلاع سوشل میڈیا پر ان کے شوہر سمان شیخ (مانی) نے دی تھی۔

حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی فیملی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منتہا کا مرکزی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، عائزہ اعوان، نور الحسن ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں