تازہ ترین

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں 800 روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 855 روپے رہی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالرکم ہوکر1926 ڈالرفی اونس ہے۔

واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں سونے کی یہ بلند ترین قدر ہے اس سے قبل ایک لاکھ 32 ہزار روپے ملک میں سونےکی بلند ترین قدر تھی۔

گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -