تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

روس یوکرین جنگ نے ہزاروں بچوں کو بے گھر کردیا

نیویارک : یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں روسی حملوں کے باعث ڈیڑھ ماہ کے دوران دو تہائی یوکرینی بچوں کے بے گھر ہونے کا انکشاف کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیسیف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں انکشاف کیا کہ روس یوکرین جنگ کے باعث دو تہائی یوکرینی بچے اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب کہ سیکڑوں نوجوانوں کی ہلاکت ہوئی۔

یہ انکشاف یوکرین کا دورہ کرنے والے یونیسیف ایمرجنسی پروگرام کے ڈائریکٹر مانویل فونٹین نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے 75 لاکھ بچوں میں سے 48 لاکھ کا جنگ سے متاثر ہونا اور اتنی قلیل مدت میں گھروں کو چھوڑنا ناقابل یقین ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر سرگئی کیسلیٹسیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین سے ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو تحویل میں لیا اور ان کو اب ایک قانون سازی کے ذریعے یتیم ظاہر کر کے روسی شہریوں کے حوالے کیا جا رہا ہے حالانکہ ان میں سے بہت سوں کے والدین اور رشتہ دار موجود ہیں۔

تاہم ابھی تک یونیسیف کے ڈائریکٹر نے یوکرینی سفیر کے دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے، انہوں نے کہا معاملے کی تحقیق کی جائے گی اور اگر ایسا تو اقوام متحدہ معاونت فراہم کرے گا۔

Comments

- Advertisement -