تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

سعودی عرب : شہریوں کو بینک فراڈ سے بچانے کیلئے بڑا فیصلہ

سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے بینکوں کے اکاؤنٹ ہولڈرز کی یومیہ ترسیل زر کی انتہائی حد بحال کردی ہے۔

گزشتہ دنوں دھوکہ دہی کے واقعات بڑھنے اور بعض اکاؤنٹس ہولڈرز کی جانب سے کوتاہی پر یومیہ کی بنیاد پر ایک بینک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کی انتہائی حد کم کردی گئی تھی۔

سرکاری خبررساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ساما نے اکاؤنٹس ہولڈرز کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے 7اپریل 2022 کو حفاظتی تدابیر جاری کی تھیں۔ ان سے مقامی بینکوں کو بھی آگاہ کیا گیا تھا، اسی ضمن میں ترسیل زر کی انتہائی حد کم کی گئی تھی۔

ساما نے کہا ہے کہ 7 اپریل سے قبل یومیہ کی بنیاد پر اکاؤنٹ ہولڈر جتنی رقم ٹرانسفر کرسکتے تھے اب بھی کرسکتے ہیں، انتہائی حد میں جو کمی کی گئی تھی وہ ختم کردی گئی ہے۔

ساما نے اکاؤنٹ ہولڈرز کو آن لائن اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت بھی بحال کی ہے، اس پر 12 اپریل 2022 سے عمل درآمد شروع ہوگیا۔

ساما نے تمام بینکوں کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو پھر ہدایت کی کہ وہ دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں۔ کسی صورت میں کسی بھی شخص کو بینک یا نجی معلومات ٹیلیفون کے ذریعے نہ دیں۔

کسی کو بھی اپنے خفیہ کوڈ نمبرز نہ بتائیں۔ مختلف عنوانوں سے دھوکے باز نجی اور بینک معلومات حاصل کرکے مالی نقصان پہنچانے کے حربے اختیار کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -