تازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، عمران خان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابلِ مذمت ہے، واقعہ تمام جمہوری اصولوں اور آئین کے خلاف تھا۔

سابق وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ ایوان میں کوئی نہیں تھا جو فرضی الیکشن کنڈکٹ کرا رہا ہو، تمام معمول کے عمل کی خلاف ورزی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے شرمناک قبضہ شدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پرویز الٰہی نے مقدمہ کیلیے درخواست تھانے میں جمع کرادی

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی تشدد میں زخمی ہوئے تھے۔ اسمبلی میں دن بھر ہنگامہ آرائی کی صورت حال رہی حتیٰ کہ پولیس کو بھی طلب کیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے پرویز الہٰی کو دھکے اور تھپڑ مارے۔

ن لیگی ارکان حکومتی ارکان پر ٹوٹ پڑے اور مار مار کر انہیں باہر نکالنے لگے تھے۔ ن لیگی اور پی پی ارکان ایوان میں وکٹری کے نشان بھی بناتے رہے۔ انہوں نے ایک ایک کر کے تشدد کے بعد حکومتی ارکان کو باہر نکالا۔

پرویز الہٰی کو تشدد کے بعد اسمبلی میں آکسیجن بھی لگایا گیا اور فوٹیج میں ان کی کلائی پر پٹی بندھی دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بازو توڑ دیا گیا ہے، رانا مشہود مجھ پر چڑھا تھا، انہوں نے اتنا مارا کہ مجھے ہوش ہی نہیں رہا۔

Comments

- Advertisement -