اشتہار

پی آئی اے کا نیا سی ای او کون ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) کے لیے انٹرویوز کل بروز منگل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نئےسی ای او پی آئی اے کیلئے کل امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے یہ انٹرویوز پی آئی اے بورڈ ارکان کی سربراہی میں سربراہ شعبہ ایچ آر لیں گے۔

انٹرویو کے امیدواروں کو کل پی آئی اے ہیڈآفس کراچی طلب کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

موجودہ سی ای او ایئرمارشل ارشدملک کا 3سالہ کنٹریکٹ 25 اپریل کو ختم ہو جائےگا۔ ارشدملک نےسی ای او پی آئی اے کے عہدے کیلئے ایکسٹینشن نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے بورڈ نے ارشدملک کو کنٹریکٹ میں ایک سال توسیع کی سفارش کی تھی تاہم انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس منصب کے لیے مزید توسیع نہیں لیں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں