تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل وزرا کے نام سامنے آگئے ، حلف برداری آج ہوگی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی ، جس میں خواجہ آصف، احسن اقبال،راناثنااللہ ، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، جاوید لطیف شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 34 رکنی نئی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، جس میں 30 وفاقی وزرا اور 4 وزرائے مملکت شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج گیارہ بجے ایوان صدر میں ہوگی ، جس میں صدر مملکت عارف علوی کے بجائے چیئرمین سینیٹ وزرا سے حلف لیں گے۔

وفاقی وزرا میں خواجہ آصف،احسن اقبال ، رانا ثنااللہ ، سردار ایاز صادق،رانا تنویر حسین، خرم دستگیر ، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، جاوید لطیف، ریاض پیرزادہ، مرتضیٰ جاویدعباسی اور اعظم نذیرتارڑ شامل ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر وزارت قانون کے امیدوار ہوں گے جبکہ عائشہ غوث بخش ،حناربانی کھر، عبد الرحمان کانجو وزیرمملکت کا حلف لیں گے۔

جےیوآئی کے مفتی عبدالشکوراور طلحہ محمود وفاقی و زیر کا حلف اٹھائیں گے ، ایم کیوایم کے امین الحق اورفیصل سبزواری سمیت اسرار ترین، شازین بگٹی ،طارق بشیرچیمہ وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

وفاقی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے 9 وزرا کو شامل کیا گیا ہے ، پیپلزپارٹی کے 2 وزیر مملکت اورایک مشیربرائے وزیراعظم بھی ہوگا۔

وزارت آب پاشی کا قلمدان خورشید شاہ کو دیا جائے گا ، نوید قمر کو کامرس،شیری رحمان کو ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت ملےگی۔

اسی طرح عبدالقادرپٹیل کو وزارت قومی صحت ، شازیہ مری کو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور مرتضیٰ محمود کو وزارت صنعت کا قلمدان دیا جائے گا۔

سجاد توری کو وزارت اوورسیز پاکستانی کا وزیر بنایا جائے گا جبکہ احسان مری کوآئی پی سی اور عابد بھیئو کو پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کا قلمدان سونپا جائے گا۔

قمرزمان کائرہ کشمیرامور سے متعلق وزیراعظم کے مشیرہوں گے ، حناربانی کھر کو وزیرمملکت برائے خارجہ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کو وزیرمملکت رائے قانون وانصاف کا قلمدان دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -