تازہ ترین

’باغ میں اور بھی سانپ ہیں‘ زاہد احمد کا ریحام خان پر طنز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام پر دلچسپ انداز میں طنز کیا۔

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار زاہد احمد نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ریحام خان کے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ریحام خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان پر زیادہ توجہ دینے کے بجائے ہمیں قوم کو متحد کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

زاہد احمد نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ریحام خان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ’اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم آپ پر توجہ دینا بند کردیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میرا مطلب ہے کہ باغ میں اور بھی تو بہت سارے سانپ ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران کی ایک ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان پر زیادہ توجہ نہ دی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر ریحام خان نے خوشی کا اظہار کیا تھا جس پر شوبز شخصیات کی جانب سے ان پر تنقید کی گئی تھی۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے ریحام کے لیے صرف ایک جملہ ’سانپ‘ لکھا تھا، اداکار عدیل چوہدری نے بھی ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خطرناک عورت ہے۔‘

Comments

- Advertisement -