تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں تباہی مچادی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں تباہی مچادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹی چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی لنکا شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، پچھلے میچ میں فاسٹ بولر نے 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

حسن علی نے آج بھی ہمپشائر کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ بولر نے اوورز کی دوسری گیند پر انگلش ٹیسٹ کرکٹر لیام ڈوسن کو آؤٹ کیا جبکہ پانچویں بال پر بین برون کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ ہمپشائر کی ٹیم پہلے دن مشکلات کا شکار ہے اور صرف 74 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ پر حسن علی کا کہنا تھا کہ میرا ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کاؤنٹی ڈیبیو بھی یہیں ہوا ہے۔

قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب آپ جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ وہ گراؤنڈ میں میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے جو میرے لیے بہت ہی یادگار لمحہ ہے۔

Comments

- Advertisement -