تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

عیدالفطر پر ابوظبی کا بڑا اعلان، سیاحوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی

ابوظبی میں تجارتی سرگرمیوں،سیاحتی مقامات اور نجی تقریبات میں عائد پابندیوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے امارت میں تمام تجارتی سرگرمیوں، سیاحتی مقامات اور تقریبات میں سو فیصد آپریٹنگ صلاحیت کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ کمیٹی نے ان افراد کیلئے گرین پاس کی میعاد کی مدت چودہ سے تیس دن تک بڑھانے کی بھی منظوری دی ہے جو اپنی ویکسیی نیشن مکمل کرا چکے ہیں تاہم اندرونی مقامات پر مسلسل ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے مزید کہا کہ کرونا کیسز کی کم شرح برقرار رکھے کیلئے نئی ہدایات آج سے نافذ العمل ہونگی۔

واضح رہے کہ ابوظبی نے کوویڈ نائنٹین وباء سے نمٹنے میں دنیا کے پچیس سر فہرست شہروں میں پہلا مقام حاصل کیا تھا، ابو ظبی کے بعد سیول، سڈنی، سنگاپور، اوٹاوا اور برلن اس حوالے سے بہترین شہر قرار پائے۔

ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی ‏نے کرونا کے مثبت کیسز کی کم شرح پر برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات کئے جبکہ معاشرے کے ہر فرد کی حفاظت کے لئے صحت کی دیکھ بھال کے لئے ہفتوں کے اندر فیلڈ ہسپتال، بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے مراکز اور اسکریننگ کی سہولیات قائم کیں۔

اس کے علاوہ ابو ظبی نے متحدہ عرب امارات کی ویکسی نیشن مہم میں کلیدی کردار ادا کیا جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کی نصف سے زیادہ آبادی مفت ویکسین لگواچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -