تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’شعیب کی تیز رفتار بولنگ کا سوچ کر آج بھی ڈر لگتا ہے‘

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کی تیز رفتار بولنگ کا سوچ کر آج بھی ڈر لگتا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی ویڈیو شیئر کی جس پر شین واٹس اور اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شین واٹس نے لکھا کہ ’21 سال کا تھا جب اس اسپیل کا سامنا کیا یہ تیز رفتار بولنگ میں کبھی نہیں بھول پاؤں گا۔‘

اے بی ڈی ویلیئرز نے لکھا کہ مجھے ابھی بھی شعیب اختر کی تیز رفتار بولنگ کا سوچ کر ڈر لگتا ہے، کیریئر کے شروعات میں شعیب نے میری ٹانگ زخمی کردی تھی۔

اُنہوں مزاحیہ انداز میں کہا کہ شعیب اختر کو چھکا مار کر احساس ہوا تھا کہ میں نے بہت بڑی غلطی کردی۔

شعیب اختر نے بھی اے بی ڈی ویلیئرز کو بولڈ کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر شاٹ بال پر چھکا نہیں لگ جاتا۔‘

Comments

- Advertisement -