تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

خلیجی ممالک کے مسافر خبردار، ٹکٹوں میں بڑا فراڈ

عیدالفطر پر کی ایک ہفتے کی طویل چھٹیوں پر جہاں بیرون ملک سیاحت پر جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہیں کچھ موقع پرست ٹریول ایجنسیاں اور ایئرلائنز کے فراڈ بھی سامنے آئے ہیں۔

خلیجی ممالک میں عید پر ہوائی سفر کرنے والوں کا بے تحاشا رش ہے اور اسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ پلیٹ فارمز اور ایئرلائنز نے مسافروں کو بہانوں سے لوٹنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

کویت، امارات، قطر، اور دیگر خلیجی ممالک میں شہریوں کو ٹکٹوں کے نام پر فراڈ کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ کویتی وزارت صنعت و تجارت کو شہریوں کی طرف سے درجنوں شکایات موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں و رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایک معروف ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارم نے کویتی لینڈ لائن فون نمبر پر خدمات فراہم کرتے ہوئے بکنگ کے نام پر فراڈ کیا ہے۔

وزارت تجارت اور صنعت کو بیرون ملک متاثرین کی طرف سے ای میلز موصول ہوئی ہیں اور ٹکٹنگ پلیٹ فارم سے ان کی رقم واپس دلوانے کے لیے زارت سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

کویت سمیت خلیجی ایئرلائن کے کرایوں میں 70 سے 150 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے خلیجی ممالک کے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے مصر، برطانیہ، ترکی اور یورپی ممالک کی سیاحت پرُکشش مقامات ہیں۔

Comments

- Advertisement -