اشتہار

رمضان: مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کی تعداد کروڑوں میں رہی

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد نبوی شریف ﷺ میں زائرین کی تعداد دو کروڑ سے زائد رہی۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کی تعداد 22 ملین رہی۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 4 لاکھ 6 ہزار زائرین نے سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، زائرین کی بہتر طریقے سے خدمات کے لیے اقدامات کیے گئے اور ممکنہ کوششیں کی گئیں۔

- Advertisement -

شیخ عبدالرحمن نے کہا کہ زائرین کے لیے زمزم کی سپلائی میں بھی اضافہ ہوا نمازیوں کے لیے نئے قالین بچھائے گئے اور صحنوں میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے وضو خانوں کی صفائی اور مرمت کا کام بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا اور بہتر طریقے سے سہولیات مہیا کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں