تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

رانیل وکرم سنگھ چھٹی بار سری لنکا کے وزیراعظم مقرر

کولمبو: سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے پانچ بار وزیر اعظم رہنے والے رانیل وکرما سنگھ کو ایک بار پھر وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگین معاشی بحران کے شکار ملک سری لنکا میں استحکام لانے کیلئے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے پارلیمنٹ میں ایک نشست رکھنے والے 73 سالہ رانیل وکرما سنگھ کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔ رانیل وکرما سنگھے نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

صدارتی ترجمان سودیوا ہیٹیارچی نے صحافیوں کو بتایا کہ کل کابینہ کی تقرری کا امکان ہے۔

رانیل وکرما سنگھ اس سے قبل بھی پانچ مرتبہ وزیرِ اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1993 میں پہلی مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا۔ لیکن اس وقت وہ 225 رکنی پارلیمان میں وہ اپنی جماعت کے واحد نمائندے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے بھائی مہندا راجا پاکسے نے پیر کے روز وزیر اعظم کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دیا جب کہ ملک بھر میں پرتشدد مظاہرین حکومت سے دستبرداری کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -