اشتہار

امریکا میں طوفان، ساحل پر بنا گھر سمندر برد ہونے کی چونکانے والی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کیرولائنا: امریکا میں طوفان کے دوران ساحل پر بنا ایک گھر سمندر برد ہونے کی چونکانے والی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کیرولائنا میں طوفان کے دوران ایک بیچ ہاؤس سمندر میں گر گیا، اچھی بات یہ تھی کہ یہ گھر غیر آباد تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لہریں جیسے ہی ساحل پر پہنچتی ہیں، گھر کو سنبھالنے والی لکڑی کی بنیادیں ٹوٹ جاتی ہیں اور گھر گر کر لہروں میں بہہ جاتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق اسی گھر کے قریب ایک اور گھر بھی طوفان میں گر کر بہہ گیا تھا، یہ دونوں گھر روڈانتھے کے کی ساحلی کمیونٹی میں اوشین ڈرائیو کے ساتھ واقع تھے، یو ایس نیشنل پارک سروس نے منگل (10 مئی) کو دونوں گھر گرنے کی تصدیق کی اور آس پاس کے علاقوں کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مکان کی ‘ٹانگیں’ تیز لہروں میں گرتے ہوئے اور مکان بحر اوقیانوس میں تیرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، اس ویڈیو کلپ کو 14.3 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

ساحل کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کے حکام کا کہنا تھا کہ ٹوٹ کر گرنے والے مکانوں کا ملبہ سمندر میں پھیل گیا ہے جس کی صفائی گھر کے مالک کے ساتھ مل کر کی جائے گی، اس سال یہ تیسری بار ہے جب کوئی گھر سمندر میں گرا ہے۔

روڈانتھے میں ایک گھر فروری میں منہدم ہو گیا تھا اور اس کا ملبہ کئی میل ساحل تک پھیل گیا تھا۔ مشرقی شمالی کیرولائنا کے نیشنل پارکس کے سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ ہالاک نے ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے، مستقبل قریب میں مزید مکانات سمندر برد ہو سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں