تازہ ترین

ٹنڈر سوینڈلر کے فراڈ کا شکار خواتین کے لیے بڑا اعزاز

ابو ظہبی: اسرائیلی دھوکے باز سائمن لیوائیو عرف ٹنڈر سوینڈلر کی دھوکا دہی کا شکار 2 خواتین عرب ویمن فورم میں شرکت کریں گی، مذکورہ فراڈیے پر بنائی گئی نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سائمن لیوائیو المعروف ٹنڈر سوینڈلر کے فراڈ کا شکار ہونے والی 2 خواتین اگلے ہفتے دبئی میں منعقد ہونے والے دی عرب ویمن فورم میں شریک ہوں گی۔

ناروے کی ٹی وی سلیبرٹی سسلی فجیل ہوئے اور سویڈن کی کاروباری شخصیت پرنیلا سجہولم کو نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری دی ٹنڈر سوینڈلر سے شہرت ملی۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک اسرائیلی فراڈیے نے انہیں دھوکہ دیا، اس نے ان کے ساتھ مشہور ڈیٹنگ ایپ ٹنڈر پر رابطہ کر کے فراڈ کیا تھا۔

سائمن لیوائیو نے سسلی فجیل اور پرنیلا سجہولم اور دیگر افراد کو جذباتی کیا اور ان سے لاکھوں ڈالر دینے کی اپیل کی، رپورٹس کے مطابق اس نے مختلف لوگوں سے ایک کروڑ ڈالر اینٹھے۔

عرب ویمن فورم جو 17 اور 18 مئی کو دبئی میں ہو رہا ہے، کو منعقد کرنے والے پبلشر اسپیشل ایڈیشن کے سی ای او جولین حواری نے بتایا کہ وہ ان خواتین سے اس لیے متاثر ہوئے کیونکہ انہوں نے ایک عادی فراڈیے کے ساتھ جنگ کی۔

یہ ایونٹ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سماجی تبدیلی آئی ہے، دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں کئی طرح کی اصلاحات کی ہیں جن میں سعودی خواتین کو آزادی دینا اور عرب امارات میں جینڈر بیلنس کونسل کا قیام شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -