اشتہار

فرح خان کیس میں 4 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے فرح خان کے خلاف کیس میں چار افراد کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے فرح خان کے منیجر، کیشئر اور بینکرز کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ چاروں افراد کو ریکارڈ سمیت 30 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نیب نے چاروں افراد کو طلب کرنے کی منظوری دی۔ نیب کے نوٹس مظاہر بیگ، وقار، آصف اور منیر نامی شخص کو جاری کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں:  فرح خان کتنے اثاثوں کی مالک، پی ٹی آئی دور میں کتنا اضافہ ہوا؟

اس سے قبل 10 مئی کو نیب نے مختلف محکموں سے فرخ خان کے اثاثوں کا ریکارڈ اور بینکوں سے اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

نیب لاہور نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے فرخ کی جائیداد کا ریکارڈ مانگا اور ایف بی آر، ایس ای سی پی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی مراسلے جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ فرح خان اور اس کے شوہر احسن جمیل کے خلاف نیب لاہور میں سندن سے زائد اثاثہ جات کی انکوئری جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں