اشتہار

طالبان حکومت نے بھارت کو بڑی پیشکش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: طالبان حکومت نے بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کردی ہے۔

قطر میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بھارتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارت کو کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سفارتی عملہ کو افغانستان میں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بہت سے سفارت خانے کام کررہے ہیں اور انہیں بھرپور سیکورٹی دی گئی ہے، افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے۔

- Advertisement -

سہیل شاہین نے کہا کہ بھارت کو قومی اور باہمی مفادات کی بنیاد پر موجودہ طالبان حکومت سے تعلقات قائم کرنے چاہیے، اگر بھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے گا یا نئے منصوبے شروع کرنا چاہے گا تو اس کا خیر مقدم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا ملکی ائرپورٹس چلانے کیلئے یو اے ای کی کمپنی سے معاہدہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو سابق افغان حکام سے روابط نہیں رکھنے چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں