تازہ ترین

لداخ میں بھارتی فوج کی گاڑی دریا میں جاگری، 7 فوجی ہلاک

مقبوضہ جموں و کشمیر لداخ میں بھارتی فوجی گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ لداخ کے ترٹک سیکٹر میں پیش آیا، بھارتی فوج کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے شیوک میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 26 فوجی سوار تھے جو پرتاپور کے ٹرانزٹ کیمپ سے سب سیکٹر حنیف جارہی تھے۔

بھارتی فوج کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 26 فوجیوں کو فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سات فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

7 Soldiers Dead After Vehicle Carrying 26 Falls Into River In Ladakh

بھارتی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ زخمی فوجیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، متاثرہ زخمی افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -