اشتہار

امارات میں ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 11.5 ارب درہم مختص

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 13 ہزار افراد کو 11.5 ارب درہم کے قرضے دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے وزیر توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل المزروعی نے کہا ہے کہ وزارت آئندہ پانچ برسوں کے دوران ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 13 ہزار افراد کو 11.5 ارب درہم کے قرضے دے گی۔

قومی بینک 2022 سے 2026 تک 10.4 ارب درہم کے قرضے فراہم کریں گے، الامارات الیوم کے مطابق امارات کے وزیر نے کہا کہ شیخ زاید ہاؤسنگ اسکیم 1.1 ارب درہم، بینکوں کا منافع ادا کرے گا۔

- Advertisement -

جن شہریوں کی جانب سے پہلے ہی درخواستیں دی جا چکی ہیں، آئندہ تین برس کے دوران ان کے معاملات پہلی فرصت میں نمٹائے جانے پر زور دیا جائے گا۔

سہیل المزروعی کے مطابق شارجہ اور شمالی ریاستوں کے باشندوں کو ترجیحی بنیاد پر قرضے فراہم کیے جائیں گے، شیخ زاید ہاؤسنگ اسکیم بینکوں کی جانب سے رہائشی قرضوں کی لاگت ادا کرنے میں مدد دے گی۔

وزارت کی جانب سے اضافی لاگت پیش کی جائے گی، وزارت خزانہ کے ساتھ رہائشی قرضے جاری کرنے والے بینکوں سے متعلقہ امور بھی طے کیے جا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں