اشتہار

دعا زہرا کی مانسہرہ میں موجودگی کی اطلاع ، آئی جی خیبر پختونخواہ کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : آئی جی خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ دعازہرہ کی مانسہرہ میں موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی جی ہزارہ اور مانسہرہ پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ نے دعا زہرہ کیس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس سندھ پولیس کےساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، ڈی آئی جی ہزارہ اور مانسہرہ پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے.

یاد رہے گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں دعازہرہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا تھا کہ دعا زہرا مانسہرہ کے قریب کسی مقام پر ہے۔

- Advertisement -

دوران سماعت اے جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس میں سے کوئی ان کی مدد کررہا ہے ، چھاپے کی اطلاع لیک ہوجاتی ہے ، جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے تجویز دی کہ ڈی آئی جی ہزارہ کو طلب کرکے رپورٹ لیں۔

عدالت نے استتفسار کیا کیا دوسرے صوبے کی پولیس بھی ہمارے دائرہ کارمیں آتی ہے ، اب کہے رہے ہیں ڈی آئی جی ان کی مدد کررہا ہے ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ڈی آئی جی مدد کررہا ہے ، پولیس والے اور کچھ وکلاانکی مدد کررہے ہیں۔.

جسٹس اقبال کلہوڑو نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ چاہتے ہیں آپ کا کا کام وہاں کے ڈی آئی جی وغیرہ کریں ، کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں توہم کیا کریں گے، کیا صوبے کی پولیس اتنی نا اہل ہوچکی ہے ، عدالت 21دن سے احکامات جاری کررہی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا پولیس بازیاب نہیں کرائے گی توکون بچی کو بازیاب کرائے گا، وفاقی سیکریٹری داخلہ نے کیا کہا ہے ، کون ہے اتنا طاقتور جو لڑکی کی بازیابی میں رکاوٹ بن رہا ہے ؟

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا تھا کہ کچھ وکلا بھی شامل ہیں جوسپورٹ کررہے ہیں ، جس پر جسٹس اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ تو کیا ہوا کوئی جج بھی ہے تو آپ کارروائی کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں