اشتہار

’وہ سورج کا ڈوبنا‘ اداکارہ کی نئی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں شبیر جان کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ رابعہ بٹ ںے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔

رابعہ بٹ کو ان تصاویر میں مغربی لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

تصاویر میں اداکارہ چھت پر موجود ہیں سورج کے ڈوبنے کا منظر عکسبند کررہی ہیں اور ساتھی ہی چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ سجائی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabia Butt (@iamrabiabutt)

رابعہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ سورج کا ڈوبنا، وہ چھت، وہ بات، وہ ہوا، وہ کپڑوں پر مٹی، وہ چائے کا کپ۔‘

انہوں نے یہ تصاویر چند گھنٹوں قبل شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں ان کے مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabia Butt (@iamrabiabutt)

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل رابعہ بٹ نے شادی سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہ ذرا ملک کے حالات ٹھیک ہوں تو میں بھی کچھ سوچوں پھر اپنی شادی کا۔‘

حال ہی میں سوشل میڈیا پر رابعہ بٹ کے چوری چھپے شادی کی افواہیں بھی زیر گردش رہی تھیں جس کی وجہ ایک تصویر کا شیئر ہونا تھا۔

تاہم سوشل میڈیا پر 37 ماڈل کے حوالے سے شادی کی یہ افواہیں بے بنیاد نکلیں جس تصویر پر انہوں نے شادی کی مبارکباد پر مداح کا شکریہ ادا کیا وہ برائیڈل کٹیور ویک کی تھی جس کا انعقاد گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں