تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آئی ایم ایف کی کڑی شرط: اپیس سے آن لائن پیسے کمانے والوں بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد کے لئے حکومت  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس بڑھانے  پر غور کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پر عملدرآمد کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات ختم کی جائیں گی۔

ایف بی آر ذرائع نے کہا کہ سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آن لائن اور سوشل میڈیا سمیت آن لائن گیم اور ٹک ٹاک سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی جبکہ یوٹیوب کی اندرون ملک ادائیگیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آن لائن اور سوشل میڈیا ایپس کے دفاتر پاکستان میں قائم کیے جائیں گے اور سوشل میڈیا ایپس سے آمدن پاکستانی کرنسی میں کی جائے گی۔

خیال رہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنا پروگرام دوبارہ شروع کرنے کے لیے سخت شرائط عائد کرتے ہوئے حکومت سے انکم ٹیکس کریڈٹ اور الاؤنسز کم کرنے کا کہا ہے۔

Comments

- Advertisement -