تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ڈاکٹر عامر لیاقت کی وصیت سامنے آگئی

کراچی : قومی رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رہنما رمضان چھیپا کو اپنے کفن دفن کی وصیت کی۔

تفصیلاتکے مطابق قومی رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی وصیت سامنے آگئی ، سماجی رہنما رمضان چھیپا نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال پر بہت افسوس ہوا۔

رمضان چھیپا نے بتایا کہ عامر لیاقت سے تقریباً ایک ماہ پہلے بات ہوئی تھی، انھوں کی مجھے وصیت کی تھی کہ جب میرا انتقال ہوجائے تو تدفین کے معاملے آپ نے دیکھنا ہے، مجھے غسل بھی آپ نے دینا اور کفن بھی آپ نے پہنانا ہے۔

سماجی رہنما کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کے جسد خاکی کو 1 بجکر 20 منٹ پر نجی اسپتال منتقل کیا ، معانئے کے بعد ڈاکٹر نےتصدیق کی کہ ان کو مردہ حالت میں لایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ہے، ان کی وصیت تھی تدفین کے فرائض رمضان چھیپا انجام دیں، ڈاکٹرعامر لیاقت کے اہلخانہ کو اطلاع دے دی ہے، تدفین کا فیصلہ پوسٹ مارٹم کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں، ترجمان اسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے اور طبی معائنہ جاری ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگا۔

Comments

- Advertisement -