تازہ ترین

کنسرٹ کیلیے انگریزی گانے کا انتخاب آئمہ بیگ کو مہنگا پڑگیا

پاکستان کے معروف گلوکارہ آئمہ بیگ لندن کنسرٹ میں انگریزی گانے کا انتخاب کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر آئمہ بیگ کے لندن کنسرٹ میں پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین تبصرہ کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں آئمہ بیگ کو آسٹریلیا کی معروف گلوکارہ اور نغمہ نگار سیا کا مشہور زمانہ گانا ”Cheap Thrills“ گاتے سنا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئمہ بیگ کی ٹک ٹاک پر بھی دھوم

اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ نے گانے کے ساتھ انصاف نہیں کیا اور انہیں کنسرٹ کے لیے اپنے ہی کسی گانے کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔

ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ آئمہ بیگ کے اپنے گانے کوئی نہیں سنتا کیا؟ ایک نے لکھا کہ مجھے بہت فخر محسوس و رہا ہے کہ میں آئمہ بیگ کی مداح نہیں ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Comments

- Advertisement -