تازہ ترین

چینی فوجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

بیجنگ: چین میں ایک فوجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 1 ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح وسطی صوبے ہوبی کے لاوہیکاؤ، ژیانگ یانگ میں ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی جیٹ گر کر تباہ ہونے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

چین کے ریاستی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایک J-7 لڑاکا طیارہ تربیت کے دوران رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ نے طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی، جنھیں دو زخمی افراد کے ہمراہ اسپتال پہنچایا گیا۔

امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 4 ہلاک

رپورٹس کے مطابق جنگی طیارہ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کا تھا، اور تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، رہائشی علاقے میں گرنے کے سبب کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ بدھ کو امریکا میں بھی ایک فوجی طیارہ امپیریل کاؤنٹی، کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 5 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -