تازہ ترین

پرویز مشرف کی صحت سے متعلق شعیب ملک کا پیغام

قومی کرکٹر شعیب ملک نے سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

گزشتہ روز پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق کچھ خبریں سامنے آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پرویز مشرف کے ٹویٹر اکاونٹ سے وضاحت شیئر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سابق صدر دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں وہ امائلائیڈوسس نامی بیماری کیلئے زیر علاج ہیں انتہائی نازک طبیعت سے متعلق اطلاعات درست نہیں ہیں۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پرویز مشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے دل میں آپ کے لیے بے پناہ عزت ہے، آپ ایک حقیقی رہنما اور مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ آپ ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں۔

قومی کرکٹر نے سابق صدر کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اللّہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے اہلخانہ کے دُکھوں میں آسانی فرمائے۔

Comments

- Advertisement -