تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ایک شیر نے 40 مگرمچھوں سے جان کیسے بچائی؟ ویڈیو وائرل

شیر ایک خونخوار درندہ ہے جسے اپنی بہادری اور طاقت کے بل بوتے پر جنگل کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے لیکن برا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے۔

ایک ایسی ہی ویڈیو میں شیر کو بے بس دکھایا گیا ہے جہاں اس کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے اور وہ بہت مشکل سے اپنی جان بچا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ واقعہ کینیا کے مسائی مارا نیشنل ریزرو میں پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر کسی تالاب کے اندر ایک مردہ دریائی گھوڑے کی لاش پر کھڑا ہے، اس دوران اس کے آس پاس تقریباً 40 مگر مچھ منڈلارہے تھے کہ یہ جیسے ہی پانی میں آئے تو اسے دبوچ لیں۔،

لیکن شیر نے ہمت نہ ہاری اور تالاب میں پاؤں ڈال دیا اور اگلے ہی لمحے نہایت تیزی کے ساتھ پانی میں اُچھلتا ہوں کنارے پر خیریت سے آگیا۔

ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر اس ویڈیو کو تقریباً 2,500 سے زیادہ افراد نے دیکھا، سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو بہت پسند کیا اور شیر کی حمایت میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا،

ایک صارف نے لکھا کہ بادشاہ ہمیں سکھاتا ہے کہ کبھی ہار نہ مانیں چاہے کتنی ہی ناامیدی کیوں نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -