اشتہار

سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے سفر کی کیا شرائط ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی خوراکیں نہ لینے والے گھریلو ملازمین اور مقیم غیرملکی سعودی عرب سے سفر کرسکتے ہیں اور مملکت واپس بھی آسکتے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ سفر کرنے والے مقیم غیرملکیوں کے پاس مؤثر ویزا اور پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔

علاوہ ازیں متعلقہ ملک میں داخل ہونے کی شرائط پوری کرنا ہوں گی، محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ وہ مقیم غیرملکی جنہوں نے کورونا ویکسین نہ لگوائی ہو وہ سعودی عرب واپس آسکتے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان محکمہ پاسپورٹ کے مطابق مملکت سے جانے اور آنے کی شرط پر مقیم غیر ملکی کا ویزا مؤثر اور ھویہ مقیم (اقامہ) ہولڈر ہونا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد سعودی عرب نےغیرملکیوں کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا جنہوں نے ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوالی ہوں۔

اب اس کے ساتھ سعودی عرب میں داخل ہونے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ رجسٹریشن سے متعلق کچھ سفری دستاویزات ہیں جو سعودیوں، مقیم غیرملکیوں اور سیاحوں کے لیے لازم درکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں