اشتہار

پیٹرول درآمد کرنے والے امپورٹرز پر ڈیوٹی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پیٹرول درآمد کرنے والے امپورٹرز پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔

ایف بی آر نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی 20 جون سے پہلے کیے گئے کارگوز پرعائد نہیں ہوگی، جو امپورٹرز پہلے سے 10 فیصد ڈیوٹی دے رہے ہیں ان پر یہ ڈیوٹی لاگو نہیں ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نوٹی فکیشن 10 روز کے لیے 30 جون 2022 تک نافذ العمل رہے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ نئی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین مرتبہ ہوشربا اضافہ کر دیا ہے جب کہ مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں