اشتہار

ایران سے تعلقات مضبوط کرنے کے معاہدے کر رہے ہیں، روسی وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ہم ایران سے تعلقات مضبوط کرنے کے معاہدے کررہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس ایران سے تعلقات مضبوط کرنے کے معاہدے کررہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم خطے کے دیگر ممالک سے بھی تعلقات مزید مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ روس فلسطین اور اسرائیل کا تنازع مذاکرات سے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور یوکرین میں تنازع نیٹو اتحاد کو وسیع کرنے کی وجہ سے ہوا، ہم یوکرین میں جنگ کی حمایت نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف دو روزہ دورے پر ایران کے دارالحکومت پہنچے ہیں جہاں انہوں نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایس ایس رئیسی سے ملاقات کی اور انہیں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ تمام ممالک جو امریکا اور اس کے سیٹلائٹس کی خود غرضی سے متاثر ہوئے ہیں انہیں اب اپنے اقتصادی تعلقات کو اس طرح سے ترتیب دینے کی ضرورت ہے جو ہمارے مغربی شراکت داروں کی خواہشات اور خواہشات پر منحصر نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں