اشتہار

کراچی : فیکٹری میں جھلسنے والے 3مزدور علاج اور انصاف سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیل ٹاؤن میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے3 غریب مزدوروں کے جھلسنے کے واقعہ میں حقائق چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس وقعے کو ایک ہفتہ سے زائد کا وقت گزر گیا مگر ابھی تک کسی کیخلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا، سندھ حکومت کے لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی تحقیقات میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مزدوروں کوعلاج یا ضابطے کی کارروائی کے لئے کسی سرکاری اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی ملی بھگت سے فیکٹری میں لیبرقوانین کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، ایک ہفتہ گزر گیا لیبر ڈپارٹمنٹ کا کوئی انسپکٹر حادثے کی جگہ کا جائزہ لینے بھی نہ پہنچا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نجی اسٹیل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کی کئی ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں ویڈیوز میں دھماکے سے قبل کارکنان کو کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیوز میں نظر آنے والے ورکرز کے پاس اپنی حفاظت کیلئے نہ تو ہیلمٹ ہے اور نہ ہی لانگ شوز پہنے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں حادثے کے بعد زخمیوں کی طبی امداد کیلئے کسی قسم کا انتظام نہیں ہے اور نہ ہی اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس موجود ہے۔

واقعے میں جھلس جانے والے محنت کش مختیار کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،90 فیصد جھلس چکا ہے، 1700ڈگری سینٹی گریڈ تک بھٹی سے پگھلا ہوا لاوا بوائلر پھٹنے سے مزدوروں پر جاگرا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں