اشتہار

‘ صاف اور شفاف الیکشن ہوئے تو ان کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی ‘

اشتہار

حیرت انگیز

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کرکے انہیں ادھر بٹھایا گیا لیکن اب صاف اور شفاف الیکشن ہوئے تو ان کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کرکے انہیں ادھر بٹھایا گیا لیکن اب صاف اور شفاف الیکشن ہوئے تو ان کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خان صاحب کی شکایت ہے کہ ادارے نیوٹرل نہیں ہونے چاہئیں، کیونکہ ادارے نیوٹرل نہیں رہیں گے تو خان صاحب جیسی جماعت کیسے جیتیں گی، جب ادارے نیوٹرل ہونا شروع ہوگئے تو یہ لوگ پریشان ہونا شروع ہوگئے، کیونکہ ادارے نیوٹرل رہنے سے ان کی ضمانتیں ضبط ہونا تھیں اور وہی ہوا، بلدیاتی الیکشن میں یہ لوگ بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یہ مزید رونا دھونا کر رہے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے دوسرا فیز ہونیوالا ہے، سندھ کے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی ان کی ضمانت ضبط ہوگی، مداخلت نہیں ہوگی تو پاکستان پیپلز پارٹی جیتے گی، حیران ہوں ہم لاڑکانہ سے الیکشن جیتتے ہیں تو دھاندلی کےالزامات لگتے ہیں، جب کہ پورے صوبے کو نظر آرہا تھا ایک ہی جماعت انکی نمائندگی کررہی ہے باقی تو بھاگ رہے تھے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کا بندہ دھاندلی میں ملوث ہے تو میں خود اسے پکڑوں گا، غلط الزام لگائیں گے اور پھر واقعی دھاندلی ہوئی تو کوئی میری اور آپ کی آواز نہیں سنےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں