تازہ ترین

لیبیا میں مہنگائی سے تنگ عوام کا احتجاج، پارلیمنٹ کو آگ لگا دی

طرابلس: لیبیا میں اقتصادی صورتِ حال سے تنگ عوام کا صبر جواب دے گیا اور مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے شہر طبرق میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، پیٹرول کی قلت اور بدترین مہنگائی نے عوام کا پارہ ہائی کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کو آگ لگا دی۔ مشتعل ہجوم رات کے وقت پارلیمنٹ میں گھسا، پہلے توڑ پھوڑ کی اور پھر آگ لگا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں بھڑکتے شعلے اندھیرے میں دور سے نظر آتے رہے۔

دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں عوام کی جانب سے حکومت مخالف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ فوری الیکشن کرائیں جائیں تاکہ اقتصادی صورتِ حال بہتری آ سکے۔

https://twitter.com/RadioGenova/status/1543162373149712386?s=20&t=vzuV3XaEx9Fg7uJIK0PJoQ

Comments

- Advertisement -