تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

نوال سعید اور شہروز سبزواری کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اداکارہ نوال سعید اور شہروز سبزواری کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نوال سعید نے شہروز سبزواری کے ساتھ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

نوال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارے ساتھ ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ کون کون دیکھ رہا ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nawal S 🌬 (@inawalsaeed)


اداکارہ نے چند گھنٹوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور مداح کمنٹس سیکشن میں ڈرامے سے متعلق بتا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں نوال سعید ’منہل‘ شہروز سبزواری (طلال) کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان (حیدر)، راشد فاروقی (طلال کے والد) سیمی پاشا (زاہدہ) حنا رضوی (طلال کی والدہ)، صبیحہ ہاشمی (منہل کی آنٹی) شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی میں حیدر اور منہل یونیورسٹی کے ساتھی ہیں اور ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں، حیدر کے نوکری کے لیے بیرون ملک جانے کے بعد ان کی بہن نے جوڑے کے درمیان فاصلہ پیدا کر دیا۔

راشد فاروقی (لالچی خاور طلال کے والد) اور ان کی اہلیہ اپنے بیٹے طلال کی منہل کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور دونوں‌ کی شادی ہوجاتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فریاد‘ میں انعم کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں