اشتہار

مجھے میری بیوی نے پنجاب سے اغواء کروایا، زخمی حالت میں ملنے والے شخص کا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بیوی نے اپنے شوہر کو مبینہ طور پر اغواء کروادیا، پتوکی کا رہائشی شخص کراچی سے شدید زخمی حالت میں ملا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ سے گزشتہ روز زخمی حالت میں ملنے والے شخص کا معاملہ نئی صورت اختیار کرگیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مذکورہ زخمی شخص کی شناخت52سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

اس شخص کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسے 4ماہ قبل پنجاب کے شہر پتوکی سے اغواء کیا گیا تھا جسے ایک کار کے ذریعے کراچی لایا گیا۔

متاثرہ شخص رمضان نے کہا کہ میں نے دوسری شادی کی تھی، دوسری بیوی نے اپنے ساتھی کے مل کر اسے اغوا کرایا ہے۔

اس سلسلے میں سول اسپتال کے ایم ایل او محمد گلزار نے بتایا کہ گزشتہ رات ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، متاثرہ شخص کے جسم پر زخم کے علاوہ کوئی تشدد کے نشانات نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں