اشتہار

سعودی عرب : غیرملکیوں کو سرکاری اداروں سے رابطے کیلئے کیا کرنا پڑے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی سے جہاں شہریوں کو سہولت ملی وہاں کمپنیاں بھی اس سسٹم سے مستفیض ہو رہی ہیں۔

وہ سرکاری امور جن کی انجام دہی میں بعض اوقات کئی دن لگ جاتے تھے اب محض منٹوں میں مکمل ہوجاتے ہیں جس پر شہری بھی سکون کا سانس لیتے ہیں۔

سعودی ویزوں کا اجراء ہو، غیرملکی کارکنوں کے اقامہ کی تجدید یا خروج وعودہ اور خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ کا اجراء اور دیگر بہت سے امور یہ سب ابشر اور مقیم پورٹل سے باآسانی مکمل کیے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

سعودی وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل سسٹم "ابشر” کا کہنا ہے کہ سابق اپائٹمنٹ گزرنے کے30 دن بعد ہی دوسرا اپائٹمنٹ لیا جاسکتا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابشر پورٹل کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ جوازات، ڈی پوٹیشن سینٹر”ترحیل” ٹریفک پولیس اوردیگر سرکاری اداروں سے رابطہ کرنے کے لیے اپائنمنٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے ابشرپورٹل پر متعلقہ ادارے کا انتخاب کرکے مطلوبہ دن اور وقت کا تعین کیا جائے، حاصل کردہ اپائنٹمنٹ پروقت مقررہ پر اس ادارے میں جانا ضروری ہے، اپائنٹمنٹ کا پرنٹ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں