تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

حکومت ایک سے دو روز کی مہمان ہے، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ موجود حکومت ایک سے دو روز کی مہمان ہے۔

اسلام آباد میں صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ امریکی سازش کے نتیجے میں رجیم تبدیل ہوئی، صحافیوں نے رجیم چینج پر سوال اٹھائے تو مقدمات درج ہوئے اور تشدد کیا گیا۔

”ان سب صحافیوں نے امریکی سازش کو ایکسپوز کیا، سازش کے حوالے سے امپورٹڈ حکومت کے سوالات پوچھے تھے،اگر آئین اور قانون کی بات کرنا بغاوت ہے تو میں باغی ہوں، اس وقت ہر پاکستانی ایک صحافی ہے“۔

مراد سعید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ایک سے دو روز کی مہمان ہے اور پھر انہیں رخصت ہونا ہے، جو جعلی مقدمات بنا رہے ہیں ان سے سوال پوچھیں گے، حکمران پاکستان کو سری لنکا جیسے صورتِ حال کی طرف لے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا گیا، پیٹرول کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کیا، غریب کا جینا دشوار کیا جا رہا ہے، لوگ خودکشیوں پر خودکشیاں کر رہے ہیں، بغیر ایٹم بم گرائے ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے، جن کو جیلوں میں ہونا چاہے تھا ان کو ملک دے دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -