تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‘ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین پاکستان کے مطابق جاری ہیں’

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا موضوع حساس ہے، اس حوالے سے تمام سرگرمیاں پاکستان کے آئین کے مطابق جاری ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ پاکستان عاصم افتخار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا موضوع حساس ہے، اس پر اراکین پارلیمان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے اور اس حوالے سے تمام سرگرمیاں پاکستان کے آئین کے مطابق جاری ہیں، احسان اللہ احسان کےانتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے پاکستانی سفارتخانوں کے اکاؤنٹس کی بھارتی بندش پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے، بھارت کی عوام کی سوچ، آواز اور نظریات پر پابندی جبر کی عکاسی ہے اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ایک پٹیشن بھی فائل کی گئی ہے، ان اکاؤنٹس میں ہمارے بیرون ممالک ویری فائیڈ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، آزادی اظہار رائے کے محافظوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں چین، یورپی یونین اورامریکا سے روابط بہتر ہوئے ہیں، چین کے پولٹ بیورو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یان نے پاکستان کا دورہ کیا اور سی پیک منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے عزم کی تجدید کی گئی، جب کہ پاکستان کی جانب سے چین میں پاکستانی طلبہ کی تعلیم کی بحالی پر شکریہ ادا کیا گیا، چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں میں 100 سے زائد ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو کا امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات میں مثبت مومینٹم برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور افغانستان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اس کے علاوہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی نے بھی گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے سیکیورٹی اور ڈیفنس کے شعبوں میں دیرینہ تعلقات ہیں اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کا انسداد دہشتگردی گردی میں بھی تعاون جاری ہے، امریکا نے خود کہا ہے کہ اب تعلقات کو پاک چین تعلقات کے تناظر میں نہیں دیکھ رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کرکے ان کی دادی کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔

دفتر خارجہ نے گزشتہ دنوں مینگو فیسٹول کا انعقاد کیا، وزیر خارجہ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی جب کہ تقریب میں متعدد سفیر اور سفارتی حکام بھی شریک ہوئے۔

Comments

- Advertisement -