اشتہار

‘شہبازشریف بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جتنےمشکل فیصلے ہونے تھے ہو گئے اب اچھےدن آنے والے ہیں۔

چیچہ وطنی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک کوجن بحرانوں نے گھیرا تھا وہ ٹل گئے ہیں پٹرول کی قیمتیں عمران خان کی وجہ سےبڑھانی پڑیں عمران خان نے جو بحران پیدا کیے تھے وہ ختم ہو گئے ہیں شہبازشریف عوام کیلئےبڑےریلیف کااعلان کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہوئی توہم چھپ کر نہیں بیٹھے عوام کی تکلیف کودورکریں گے کچھ دن پہلے عمران خان بھی آیا تھا عوام نے اسے مسترد کر دیا لوگوں کوالٹےسیدھےناموں سےپکارتاہے ڈھائی مہینے کا ریکارڈ پڑھ کر سناؤں گی۔

- Advertisement -

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنی سازشیں تم نےکی ہیں ان سب کاحساب باقی ہے عمران خان سوچ رہاہےحکومت کچھ نہیں کہے گی پچھلی عیدوں پرآلائشیں سڑکوں پرپڑی ہوتی تھیں، 24 گھنٹے کے اندر پنجاب کےگلی محلےصاف کرا دیے جو آلائشیں باہرسےآکرپنجاب میں تعفن پھیلارہی ہیں 17 جولائی کونجات ملےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں